اوگرنے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

LNG gass salandr 60

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگر)نے نومبر کے لیے درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔اوگرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نومبر میں سوئی ناردرن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت ترسیل میں 0.31ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت ترسیل میں0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت ترسیل 13.3888 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی جب کہ قیمت تقسیم 14.4387 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی سدرن سسٹم پر آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.0157 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ قیمت تقسیم 14.8105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت ترسیل 13.7080 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی اور قیمت تقسیم 14.7850 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔سوئی سدرن سسٹم پر اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوتھی اور قیمت تقسیم 15.1865 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں