ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو دورہ کرنے کی اجازت دے دی

View shows the Iranian embassy in Kyiv 37

تہران:ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو دورہ کرنے کی اجازت دے دی ،عالمی جوہری توانائی ایجنسی حکام کے مطابق ایران نے یورینیئم کی افزودگی بڑھا دی ہے،ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایران نے 623کلوگرام خالص یورینیئم افزود کر لی ہے جس میں گزشتہ ستمبر کے مہینے کے دوران 67کلوگرام کا اضافہ بھی ہوا ہے،دریں اثنا، ایران نے رواں ماہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنہ کاروں کے دورے پررضامندی ظاہر کی ہے تاکہ نیوکلیئرمشاہداتی ٹیم اور اس کے 35 ممالک کے بورڈ آف گورنرزکے یورینیم کے ذرات سے متعلق خدشات کو دور کیا جاسکے،ویانا میں قائم ادارے اور اس کے بورڈ کے ارکان ایک طویل عرصے سے ایران میں تین جوہری مقامات پرپائے جانے والے یورینیم کے ذرات کی اصل کے بارے میں تفصیل بتانے کامطالبہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں