ہریتک روشن نے پروڈکشن ہائوس کیلئے جگہ خرید لی

hrithik-roshan-production-house 35

ممبئی :بالی ووڈ سٹار ہریتک روشن اور ان کے والد راکیش روشن نے اپنے پروڈکشن ہائوس کو بڑھانے کے لیے 33 کروڑ کی کمرشل جگہ خرید لی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے راکیش اور ان کے بیٹے ہریتک روشن نے اپنے پروڈکشن ہائوس کو بڑھانے کیلئے ممبئی کے لوئر پریل علاقے میں میراتھن فیوچریکس میں چار آفس یونٹ خریدے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راکیش اور ہریتک کے پروڈکشن ہائوس فلم کرافٹ پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 10,000 مربع میں پھیلے چار آفس اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔انہوں نے یہ آفس اپارٹمنٹس 33 کروڑ میں خریدے ہیں ان آفس یونٹ کے ساتھ آٹھ کار پارکنگ سلاٹس بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں