ملائکہ اروڑا کیاپھر شادی کر رہی ہیں؟

malaika-arora-showbiz-news 32

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداح نے ان کی شادی کے متعلق تبصرے کرنے شروع کردیئے۔ ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہاں کردی ہے۔تصویر میں ملائکہ اروڑا کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں