کارتک آریان نے 14 کلو وزن کیوں بڑھایا؟

kartik-aryan-showbiz-news 58

ممبئی : بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے سیریل کلر بننے کیلئے 14 کلو وزن بڑھا لیا۔ کارتک آریان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کی تیاری کے دوران ہونے والا تجربہ شیئر کیا ہے، فلم میں وہ سیریل کلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے کردار فریڈی کے لیے میں نے 14 کلو وزن بڑھایا۔ فلم کا نام بھی فریڈی ہے جو 2 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔کارتک آریان نے ایک ہی پوسٹ میں اپنی دو تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر وزن بڑھنے سے پہلے کی جبکہ دوسری بعد کی ہے۔نئی فلم میں کارتک ایک دندان ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو در حقیقت سیریل کلر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں