کراچی : معروف اداکار فیروز خان اپنی اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہوگئے ہیں ، اپنی پوسٹوں کے ذریعے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے رہے ہیں ۔فیروز خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ پکچر شیئر کی ۔ جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی چہرے کو چھپایا ہوا تھا ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان کا بیٹا اپنے والد کے ساتھ شرارتیں کر رہا ہے ۔اس تصویر پر فیروز خان نے اپنی سابق اہلیہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ایسی صبح جس میں میرا بیٹا مجھ پر تشدد کر رہا ہے ۔ ماشااللہاس تصویر پر سوشل میڈیا کے صارفین تبصرے کر رہے ہیں ۔
فیروز خان کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی سابق اہلیہ پر طنز
