حسن نعمان کی مدیحہ رضوی سے طلاق ‘ خبروں میں کس حد تک سچائی؟

hassan-noman-and-madhia-rizvi 49

کراچی : اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ہماری طلاق ہوگئی ہے لیکن یہ باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔اداکار کا کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں