سکیورٹی خدشات، عمران خان کےلئے اہم اقدامات اٹھا لئے گئے

zaman-park-secuirty-high-alert 45

لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے اوپر ہونیوالے قاتلانہ حملے کے بعد ان دنوں لاہور زمان پارک میں مقیم ہیں، جہاں ان کی خیریت دریافت کرنیوالوں کا تانتا باندھا ہوا ہے، عمران خان کے بیٹے بھی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے تاہم اسپیشل برانچ کی جانب سے عمران خان کےلئے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا جس کے بعد زمان پارک ان کی رہائشگاہ کے باہر مزید سکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے حفاظتی دیوار بنا دی گئی ہے، اس سلسلے میں عمران خان کے گھر کے دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔عمران خان کی سکیورٹی کے معاملے پر سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر نے زمان پارک کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ بھی زمان پارک پہنچے۔زمان پارک کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹیں قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے زمان پارک میں سکیورٹی کے لیے مزید کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ زمان پارک آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا۔ پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی آمد کے پیش نظر چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں