ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں دشت گردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کھوئی بہارہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کے سروے ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی اسرار اور نائیک ساجد جبکہ نائیک جواد اور سپاہی احمد فراز زخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی شہید و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے
ڈی آئی خان،دشت گردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار شہید ، دو زخمی
