حکومتی انتقامی کارروائیاں تیز‘شاہ محمود قریشی ایف آئی اے میں طلب

FIA Arrest 3 people 68

تحریک انصاف کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز، ایف آئی اے شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق سائفر آڈیو انکوائری میں ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔ شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری خارجہ سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں