لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کےحقیقی آزادی مارچ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، عمران خان مرکزی کنٹینر پر چڑھ گئے اور کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا، حقیقی آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا ۔ لبرٹی چوک سے اچھرہ، مزنگ،ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک ،داتا دربارسے آزادی چوک پہنچے گا۔
عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا آغاز
