علی سیٹھی کا لباس اورسوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

Ali-Sethi’s-Latest-Fashion 58

لاہو ر:معروف گلوکار علی سیٹھی کی ٹائم 100 گالا میں منفرد انداز میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔علی سیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹائم 100 گالا سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹائم 100 گالا کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ان کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ دراصل گلوکار نے ٹائم 100 گالامیں شرکت کرنے کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا ہے وہ کافی عجیب و غریب ہے۔ ایک صارف نے علی سیٹھی کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے گلوکار کو پاکستان کا رنویر سنگھ قرار دے دیا۔ ایک اور صارف نے گلوکار کا موازنہ بھارتی اداکارہ سونم کپور سے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں