مولا جٹ نے اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Pakistani-film-The-Legend-of-Maula-Jatt 67

کراچی : رواں ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پنجابی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک دن کی کمائی میں بالی ووڈ سپر اسٹارز اکشے کمار اور اجے دیوگن کی میگا بجٹ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستانی فلم نے دونوں اداکاروں کی بھارتی فلموں کو امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر پیچھے چھوڑا اور پاکستانی فلم نے ایک ہی دن میں کم سینما اسکرینز پر ریکارڈ کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ اور اکشے کمار کی فلم رام سیتو کو دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا، جنہوں نے پہلے ہی دن پاکستانی فلم کے مقابلے کم کمائی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں فلموں نے پاکستانی فلم کے مقابلے برطانیہ اور شمالی امریکا کے سینماوں کم کم کمائی جب کہ بالی ووڈ فلموں کو مولا جٹ کے مقابلے زیادہ سینماوں میں پیش کیا گیا تھا، اس باوجود دونون فلمیں پاکستانی فلم کی ایک دن کی کمائی کا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں