ایمان علی کی فواد اور ماہرہ کے بارے بیان پر وضاحت

iman-ali-pakistani-actress 58

لاہور :معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے فواد خان اور ماہرہ خان کے بارے میں اپنے متنازع بیان پر وضاحت دے دی۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ میرا مقصد ماہرہ خان اور فواد خان کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شو کے دوران مجھ سے سوال کیا گیا کہ اگر یہ تمام لوگ اداکار نہ ہوتے تو پھر زندگی کے کس شعبے سے منسلک ہوتے تو میں نے اس سوال پر صرف اپنی رائے دی تھی کہ مجھے وہ لوگ اپنی شخصیت کے حساب سے کس شعبہ زندگی کے لیے بہتر لگتے ہیں۔واضح رہے کہ ایمان علی نے ایک شو کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں سعید بظاہر اپنے پنجابی انداز سے دودھ یا دہی بیچنے والے لگتے ہیں جبکہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہت اچھی ویڈیو جوکی تھیں، اس لیے انہیں ویڈیو جوکی ہی رہنا چاہیئے تھا جبکہ فواد خان کبھی اچھے اسٹینڈ اپ کامیڈین نہیں بن سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں