رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 29 فلسطینی بچے شہید

philistine-children 58

مقبوضہ بیت المقدس:بچوں کے حقوق کیلیے کام کرنے والی عالمی تنظیمڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین نے اس سال کے آغاز سے لے کر آج تک مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں 29 بچوں کے شہادت کی تفصیلات جاری کی ہیں، جن میں سے 10 جنین گورنری میں شہید کئیگئے۔تنظیم نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔اس نے نشاندہی کی کہ تمام بچوں کو جسم کے اوپری حصوں میں براہ راست گولیاں ماری گئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر گولیاں انہیں قتل کے ارادے سے کی گئی تھیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ “قابض افواج نے 31 مارچ کو آپریشن بریکنگ دی ویو کے نام سے شروع کیا، انہوں نے مغربی کنارے کے فلسطینی شہروں، خاص طور پر جنین شہر اور اس کے کیمپ میں دراندازی اور گرفتاریوں میں تیزی لائی، جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔انہوں نے فائرنگ کے واقعات کی پیشہ ورانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اس طریقے سے کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو بین الاقوامی یا اسرائیلی معیارات سے متصادم ہو، اور مظاہرین کے جسم کے بالائی حصوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنانے والے قابض فوجیوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں