راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی عمران احمر رخصت پر چلے گئے۔عمران احمر کی جانب سے 8 نومبر تک ایکس پاکستان لیو لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر پی او عمران احمر آج ہنگامی طور پر امریکہ روانہ ہوں گے۔ عمران احمر امریکہ میں اپنے زیر علاج والد کی عیادت کریں گے۔وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
لانگ مارچ ‘آرپی او راولپنڈی رخصت پر کیوں چلے گئے؟
