ادارے ارشد شریف کی شہادت کو متنازعہ نہ بنائیں، شیریں مزاری

sheerain-mizari-news 64

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف ارشد شریف پر بات کروں گی، بہت سے لوگوں کو علم نہیں تھا کہ میرا ارشد اشرف اور اس کی فیملی سے پرانا تعلق تھا، ارشد شریف میرے بیٹوں کی طرح تھا، قتل سے تین دن پہلے میری اس سے بات ہوئی، وہ واپس آنا چاہتا تھا، مجھے آج بہت افسوس ہوا جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلط بیانی کی کہ ارشد شریف کو تو کوئی خطرہ نہیں تھا ، وہ دن رات میرے ساتھ رابطے میں تھا، اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ مجھے بتاتا، شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اسے پاکستان میں تھریٹس مل رہی تھیں، اس نے آرمی سے متعلق اتنے پروگرامز کئے ، ویڈیوز بنائیں۔ ہمارے ادارے کہہ رہے ہیں کہ اسے کسی نے تھریٹ نہیں کیا، حامد میر پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کی رپورٹ آج تک نہیں آسکی، اور بھی بہت سے کمیشن بنے جن کی رپورٹس آج تک نہیں مل سکیں، ارشد شریف کی شہادت کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں