پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک پریس کانفرنس پاکستان اور ایک بھارت میں بھی ہوئی، بھارتی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہم گلگت بلتستان اور کشمیر کا متنازعہ علاقہ واپس لیں گے، بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان پریس کانفرنسز میں ہندوستان کے وزیردفاع کے بیان پر کوئی بات کرنی مناسب نہیں سمجھی گئی، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاک فوج اور اس کی لیڈر شپ کا احترام بہت اہم ہے اور کوئی بھی ملک اپنی فوج کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے، ہم لوگ روز اپنے بچوں کو دفناتے ہیں، اس وقت یہ طے کرنا ہے کہ کیا پاکستان کو جمہوری ملک بنانا ہے یا ہم نے برما کی صورتحال بنانی ہے، آدھی تیتر آدھا بٹیر نہیں ہوسکتا، جہاں فوج کی عزت ضروری ہے وہاں سیاسی قیادت کی عزت بھی بہت ضروری ہے، پاکستانی عوام کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ضروری ہے۔
پاکستانی عوام کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم کرنا ہوگا، فواد چوہدری
