زندگی میں پہلی بار اعلیٰ عسکری حکام کو ایسے پریس کانفرنس کرتے دیکھا‘شیخ رشید

sheikh-rasheed-ahmed-lahore 50

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن کرائے جائیں اگر اس سے ہٹ کر اس نے کوئی مطالبہ کیا ہے تو بتائیں۔دنیا بدل چکی ، ہر آدمی کے جیب میں موبائل ہے،پہلے کبھی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کیا، زندگی میں پہلی بار ایسے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ایک ساتھ پریس کانفرنس کرتے دیکھا، ان کامزید کہنا تھا کہ احتجاج ہر پارٹی کا جمہوری اور آئینی حق ہے، رانا ثنا اللہ سے کہتا ہوں آپ کو اسلام آباد سے بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا،انہیں اقتدار کاشوق تھا وہ شوق پورا کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں