اسلام آباد: سینئر صحافی شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی گی۔واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔
شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا ، تدفین کر دی گئی
