آئی پی ایل،بھارتی فرنچائزز کا آسٹریلوی کرکٹرز سے رابطہ

IPL-2022 42

نئی دہلی:بھارتی فرنچائزز نے آسٹریلوی کرکٹرز سے انڈین پریمئیر لیگ کے لیے معاہدے کے سلسلے میں غیر رسمی بات چیت شروع کردی،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فرنچائز کے نمائندوں نے مالی معاملات اور دیگر لیگز سے معاہدے ختم کرنے پر بات کی ہے،آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک معروف کرکٹر کے ساتھ 5ملین آسٹریلوی ڈالرز کے معاہدے کی بات ہوئی، یہ رقم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان کی حیثیت سے ملنے والی رقم سے دگنی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی سلسلے میں ڈیوڈ وارنر ، پیٹ کمنز اور گلین میکسویل سے بات چیت کا امکان ہے جب کہ ایک سالہ معاہدے کے تحت فرنچائزز اپنی ملکیت کی دیگر لیگز کی ٹیموں میں کھلا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں