اقرا عزیر اور ہانیہ عامر ایک جیسی اداکارہ ہیں، فرحان سعید

farhan-saeed-actress 62

لاہور: اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے اقرا عزیر اور ہانیہ عامر ایک جیسی اداکارہ ہیں ۔ فرحان سعید نے کہا کہ بچپن میں سب سے زیادہ کرکٹ ہی کھیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ تھوڑا بہت دیکھ رہا ہوں، پاک بھارت میچ فلم کی پروموشن کی وجہ سے پورا نہیں دیکھ سکا۔ اداکار و گلوکار نے مزید کہا کہ گلوکاری میں زیادہ پیسہ ہے، ہمارا جل بینڈ 10سال تک چلا پھر حالات کے مطابق ختم ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ اداکاری بہت مشکل اور مزدوروں والا کام ہے جبکہ فلم بنانا ایک جنگ ہے جو فلم بناتے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک سوال پر فرحان سعید نے کہا کہ اقرا عزیر اور ہانیہ عامر ایک جیسی اداکارہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں