راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے بارے خبریں زیر گردش

rakhi-sawant 54

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ڈانسر اور ریئلٹی ٹیلی ویژن اسٹار راکھی ساونت آج کل بنگلور کی ایک مسلمان کاروباری شخصیت اور ماڈل عادل خان کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پرحجاب میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جس کے بعد اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی عادل خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور اس لیے چھوٹے لباس پہننا مکمل طور پر چھوڑ دیں گی کیونکہ اسلام میں اس طرح کے ملبوسات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں