سونم کپور کی بیٹے کی پیدائش کے بعد کام پر واپسی

sonam-kapoor 51

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد کام کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چلیں آغاز کرتے ہیں۔ سونم کپور نے اپنی پوسٹ میں اپنی نیوٹریشنسٹ اور دیگر تمام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹے کی پیدائش سے قبل اور پیدائش کے بعد اداکارہ کی صحت مند اور فٹ رہنے میں مدد کی۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کو پرجوش انداز میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہایک ملازمت پیشہ ماں کی زندگی مستقل تھکن سے بھرپور لیکن ساتھ ہی بہت اچھی اور پرجوش بھی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں