ڈرا نہیں ، ہمت نہیں ہاری اور جیت گیا ، فیروز خان

feroz-khan-news 55

کراچی :سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات کے باعث تنازعات کی زد میں آئے اداکار فیروز خان نے اپنے متعلق بیان میں کہا کہ ڈرا نہیں ، ہمت نہیں ہاری اور جیت گیا ۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں فیروز خان گھڑسواری کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کا ان کے خلاف تصاویراور میڈیکل رپورٹس شیئر کیے جانے کے بعد شیئر کی گئی۔ فیروز خان نے اس ویڈیو پر کیپشن دیا کہ ڈرا نہیں ، ہمت نہیں ہاری اور جیت گیا ۔ اس ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد مختلف کومنٹس کر رہے ہیں ، جس میں فیروز خان کے مداح بھی شامل ہیں ، جبکہ اداکار کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں