اٹلی کی نئی کابینہ نے ایوان بالا سے بھی اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

italy new cabinet oath ceremony 59

روم: اٹلی کی نئی کابینہ نے ایوان بالا سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم جارجیا میلونی کی قیادت میں نئی اطالوی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ، ووٹنگ کے دوران 115 ووٹ حمایت اور 79 مخالفت میں ڈالے گئے جبکہ 5 ارکان غیر حاضر تھے ۔وزیر اعظم جارجیا میلونی نیاعتماد کے ووٹ سے قبل پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کے پالیسی اہداف بشمول توانائی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانا ، مستحکم بنیادوں پر اقتصادی ترقی ، یوکرین کی حمایت اور وزیر اعظم کے عہدے کو مضبوط کرنا شامل ہے ۔ یاد رہے کہ حکومت نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے بھی اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، وہاں اس کے حق میں 235 اور مخالفت میں 154 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 5 اراکین غیر حاضر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں