امریکا کا ہائپر سونک ہتھیاروں کے اجزا اور مواد کا کامیاب تجربہ

US-hypersonic-missle 47

واشنگٹن: امریکا کی بحری اور بری افواج نے آواز سے پانچ گنا تیز رفتار کے حامل ہائپر سونک ہتھیاروں کے اجزا اور مواد کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کی طر ف سے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز ریاست ورجینیا کے ساحل سے ہائپرسونک ہتھیاروں کے مواصلات اور نیویگیشن آلات اور ایسے مواد کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو 6178 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔ایک بیان میں بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ کے تازہ ترین دور کو مکمل کرنے کے لیے دوسرا تجربہ رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربہ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا بحری اور بری فوج دونوں کے لیے جنگی صلاحیتوں میں بہتری لائے گا ۔ اس سلسلہ کا پہلا تجربہ جون ناکام ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی فوجی حکام کے خیال میں امریکا ہائپر سونک ہتھاروں کی دوڑ میں روس اور چین دونوں سے پیچھے رہ گیا ہے ۔ روس نے حال ہی میں یوکرین میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے ہائپر سونک ہتھیار استعمال کئے ہیں تاہم امریکی دفاعی حکام کے مطابق ان کی کارکردگی بہت زیادہ بہتر نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں