اسلام آباد:حکومتی کمیٹی سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے کینیا روانہ ہوگئی، کمیٹی میں ڈائریکٹرایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹرآئی بی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کینیا کیلئے روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ڈائریکٹرایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹرآئی بی عمرشاہدشامل ہیں۔کمیٹی ممبران ارشد شریف کیقتل کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن تحقیقاتی کمیٹی کی معاونت کرے گا۔گذشتہ روز وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صحافی اورسینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹیلی ایجنسیز کے اعلی افسران پرمشتمل تین رکنی تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے، جو فوری طو پر کینیا روانہ ہوگی۔تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسر شامل تھے۔بعد ازاں صحافی ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کینیا جانے والی ٹیم میں تبدیلی کر کے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے حکومتی کمیٹی کینیا روانہ
