پاکستان کا ایران میں عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس

foreign office of pakistan 56

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 15 زائرین کو شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں