جموں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا دن، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

27th-october-black-day-kashmir 69

اسلام آباد / سرینگر/واشنگٹن : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا یا ، جمعرات کو دنیا بھر میں مقیم کشمیر یوں نے جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا یا اور دنیا کو پیغام د یاکہ وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ دوسری جانب امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور کشمیریوں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔علاوہ ازیں مشیر برائے کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے، ہندوستان نے اپنی فوج 80ہزار سے 10لاکھ کردی لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں آسکی،کشمیری حق خوداردیت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں