اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے لیے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی جائے گی۔
ارشد شریف شہید کی نماز جنازہ 2بجے فیصل مسجد میں اداکی جائیگی
