پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں سارے پردے چاک کردوں گا، ارشد شریف کی شہادت کوئی حادثہ نہیں، ارشد شریف کا موبائل اور لیپ ٹاپ کچھ نہیں ملے گا، ارشد شریف ملک چھوڑنے کےلئے تیار نہیں تھا، مارچ میں لاشیں گرائی جائیں گی، سازشی اپنے منصوبے کےلئے ارشد شریف کو استعمال کر رہے تھے، ارشد شریف کے پاس جتنے دن کا ویزہ تھا وہ اتنے دن ہی دبئی میں رہا، مجھے قتل کیا گیا تو حلف اٹھا کے کہتا ہوں اگلے تین سے چار گھنٹوں میں تمہاری بھی لاشیں ویسے ہی ملیں گی، یہ کہنا کہ کسی ادارے کے دبائو پر ارشد شریف کو دبئی سے نکالا گیا جھوٹی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے میں تھا،عمران خان پر امن احتجاج کرنے جارہے ہیں لیکن مجھے اس مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، ارشد شریف کو دبئی سے کوئی عام آدمی کینیا نہیں بھجوا سکتا تھا، ابھی ایک ارشد شریف شہید ہوا ہے، ابھی بہت سی لاشیں گرنی ہیں، پاکستان کے خلاف سازش کے پلیئرز پاکستان میں موجود ہیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے اور پرامن رہے گا لیکن پرامن احتجاج میں جانی پہچانی اور ناجانی پہچانی بہت سی لاشیں گرنی ہیں۔
آنے والے دنوں میں اور لاشیں گریں گئی، فیصل واوڈا کا انکشاف
