سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

american-boxer-andrew-tate 50

واشنگٹن: سوشل میڈیا کی با اثر شخصیت اور سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا۔ سوشل میڈیا پر اینڈریو ٹیٹ کی نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے ایتھلیٹ اور ایم ایم فائٹر ٹیم خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو میں ٹیم خان اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے ہیں۔ بعد ازاں کک باکسر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتائی۔ اینڈریو کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں انہیں لازمی کنورٹ ہونا چاہیے۔ اینڈریو کی زیر گردش پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں