گلوکار وہاب بگٹی کی ناروے کے ڈانسرز کے ساتھ فارمنس

wahab-bughti 58

کراچی:کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے کنا یاری سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کی ناروے کے مشہور ڈانسرز کوئیک اسٹائل کے ساتھ خصوصی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر عبدالوہاب بگٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں گلوکار اور ان کے ساتھی امیر بخش کو ناروے کے ان ٹیلینٹڈ ڈانسرز کیساتھ بیٹھ کر اپنا مشہور گانا کنا یاری گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب گلوکار عبدالوہاب بگٹی اور ان کے ساتھی امیر بخش کچھ عرصے پہلے دبئی میں منعقد ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے لائیو کنسرٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔ واضح رہے کہ ناروے کے اس ڈانس گروپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وائرل ڈانس ویڈیو سے شہرت حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں