بالی ووڈ اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

sargun-matha 50

ممبئی : بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بھارتی ڈراموں کی نسبتاً پاکستانی ڈرامے حقیقت سے قریب تر ہوتے ہیں اور انہیں دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ایک فہرست تیار رکھتی ہیں کہ انہیں اب کون سا پاکستانی ڈرامہ دیکھنا ہے اور وہ 3 سے 4 دن میں اس ڈرامے کو مکمل دیکھ لیتی ہیں اور انہیں میرے پاس تم ہو اور رقیب سے ڈرامہ بہت پسند ہے۔ ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ڈرامہ رقیب سے کی مرکزی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا تو سرگن مہتا نے بھی اقرا عزیز کو اور ان کے کام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں