ممبئی:بھارتی سائوتھ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم پشپا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا کو اداکاری کا کوئی خاص شوق نہیں تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران رشمیکا نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اداکارہ بن جائیں گی۔ انہوں نے فریش فیس ٹائٹل جیتنے کے حوالے سے بتایا کہ ان کی ایک ٹیچر نے انہیں آگاہ کیا کہ ہم ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں شریک ہو رہے ہیں جس پر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے اور پھر آخر میں نے یہ ٹائٹل جیت لیا۔ رشمیکا نے بتایا کہ میڈیا نے میری خوب تصاویر چھاپیں۔ بعدازاں جب میں نے کالج جانا شروع کیا تو ایک پروڈکشن ہاوس سے کال آئی جس پر میں سمجھی کہ یہ کوئی جعلی کال ہے، پہلے تو میں نے یہ کہہ کر منع کیا کہ مجھے اداکاری میں دلچسپی نہیں۔ تاہم پروڈکشن کمپنی نے میرے پروفیسر سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھے اس آفر کو قبول کرنے کا مشورہ دیا۔
اداکاری کا کوئی خاص شوق نہیں تھا‘ رشمیکا مندانا کا انکشاف
