فرحان سعید کا ناراض بھارتی مداح کو واضح جواب

Farhan-Saeed 56

کراچی:معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے پاکستانیوں کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کا مشورہ دیا تو ان کے بھارتی مداح ناراض ہوگئے۔ان کی اس وائرل ویڈیو پر بھارتی سوشل میڈیا صارف نے ان سے ناراضگی کا اظہار انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیا۔ صارف کا کہنا تھا کہ تمام بھارتی مداحوں کو فرحان سعید کے ان الفاظ سے دکھ ہوا، وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ وہ اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں۔ناراض صارف کی اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے فرحان سعید نے اپنے اس بیان کی وضاحت پیش کی کہ انہوں نے اپنی گفتگو میں بھارت کی بات نہیں کی بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی بات کی ہے جو کھیل اور آرٹ میں سیاست کو لا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بھارت سے بہت پیار ملا ہے جس کی میں قدر کرتا ہوں، یہ صرف اسی لیے ہے کیونکہ بارڈر کے دونوں اطراف لوگ سیاست سے بڑھ کر سوچتے ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں