کراچی:فلمسٹار فواد خان اور اہلیہ صدف فواد کی اداکارہ ریشم کے ہمراہ کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصاویر اور ویڈیو فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ایک پروموشنل ایونٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ریشم فواد خان اور ان کی اہلیہ کی طرف بڑھتی ہیں اور صدف فواد انہیں مسکرا کر خوش آمدید بھی کہتی ہیں لیکن اداکارہ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ کر صرف فواد خان سے ملتی ہیں۔ اداکارہ ریشم کے اس اقدام پر صدف فواد کے چہرے پر نظر آنے والے ناپسندیدگی کے واضح تاثرات کو ویڈیو میں آرام سے نوٹس کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ ریشم کے اس اقدام پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
فواد خان کی ا ہلیہ کا نظر انداز کئے جانے پر اظہار ناپسندیدگی
