ارشد شریف کے اہلخانہ کی پوسٹمارٹم کی درخواست

arshad-sharif-1 59

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ نے جسد خاکی پاکستان پہنچنے کے بعد لاش کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان پہنچنے پر ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا، جس کے بعد لوحقین نے ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا۔ارشد شریف کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست دیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر آج یا کل پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا، جس کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں