امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

Amitabh-Bachchan 52

ممبئی ، بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اس حادثے کے بارے میں اپنے مداحوں کو خود ہی آگاہ کیا۔ امیتابھ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کون بنے گا کروڑ پتی شو کی شوٹنگ کے دوران ایک تیز دھار آلے سے میری بائیں ٹانگ کی نس کٹ گئی جس وجہ سے کافی خون بہہ گیا۔انہوں نے بتایا کہ نس کٹ جانے کی وجہ سے مجھے فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میری ٹانگ میں کچھ ٹانکے بھی لگائے گئے اور ڈاکٹروں کی جانب سے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں