بشری انصاری نے بڑھتی عمر میں خوبصورتی برقرار رہنے کا راز بتا دیا

busrha ansari 66

کراچی:شوبز انڈسٹری میں ان رہنے کیلئے فنکاروں کو اپنی خوبصورتی میں اضافے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ حسن میں اضافے کی اس دوڑ میں جہاں تمام نوجوان اداکارائیں شامل ہیں وہیں پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشری انصاری بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ بشری انصاری نے بتایا ہے کہ وہ شائستہ لودھی کے مشورے پر ان سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2 ڈرپس لگوائی ہیں جلد کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن، انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں