کراچی : اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انداز کا مذاق اڑانے والوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔ ایک انٹرویو میں متھیرا نے مختلف موضوعات سمیت سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی وجہ سے بے حد پسند ہے۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلاول بھٹو سے عورتوں والے انداز منسلک کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں تو انہیں بحیثیت قوم شرم آنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنز کرنا الگ بات ہے مگر کسی کی ذاتیات پر اس کی ظاہری شخصیت یا زبان کو لے کر حملہ کرنا نہایت ہی نامناسب بات ہے۔
متھیرا کا بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے والوں کو کرارا جواب
