امریکا کا پاکستان میں تعلیم کے شعبے کےلئے بڑا اعلان

education-system-USAID 57

اسلام آباد:امریکا نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں 19 ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے ،پروگرام کے ذریعے جامعات کی استعداد کار کو بڑھایا جائیگا اور فارغ التحصیل طلبا کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔اس حوالے سے امریکی ادارے نے اعلی تعلیم کے موضوع پر اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین ایچ ای سی اور پاکستانی جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، ڈائیلاگ میں ہائر ایجوکیشن کی قیادت نے تعلیمی میعار کو بہتر بنانے کیلئے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن آفس اینی فلیکر نے کہا کہ ہماری وابستگی سے مسلسل اقتصادی ترقی کی بنیادیں قائم کرنے میں مدد ملے گی،پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے امریکہ کا معاونت کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے ذریعے 19 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی،پانچ سالہ پروگرام کے تحت نہ صرف جامعات کی استعداد کار کو بڑھایا جائیگا،بلکہ فارغ التحصیل طلبا کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے۔ فنڈنگ کے ذریعے پاکستانی یونیورسٹیوں میں قیادت، گورننس اور انتظام کو بہتر بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں