نائیجر یامیں شدید بارشوں سے 195 افراد ہلاک

nigeria-heavy-rain 40

نیامے.نائیجرمیں جون سے لیکر اب تک شدید بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 195 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک کی نظامت شہری تحفظ نیگزشتہ روز نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں بتایا کہ یہ سانحات ڈوبنے یا رہائش گاہوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں پیش آئے ہیں جن میں سے زیادہ تر گھر مٹی سے بنائے گئے تھے۔نظامت شہری تحفظ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث 3 لاکھ 27 ہزار 343 افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں جن میں 211 زخمی بھی شامل ہیں،زندر اور مراڈی سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے علاقے ہیں۔گزشتہ ہفتے شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آنے سے دفا میں 15 ہزار 404 افراد اور 2 ہزار 452 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ نائیجر کے وزیراعظم حمود محمد نے گزشتہ ہفتہ کے روز کئی اضلاع اور دیہات میں ہونے والے نقصانات کامعائنہ کرنے کیلئے دفا کا دورہ کیا تھا۔حمود محمد نے انسانی اور علاقائی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی صدارت کی جس میں نئی آبادیاں قائم کرنے کیلئے جگہوں کی تلاش ، پانی اور کھانے کی اشیا کی فراہمی اور دفا شہر کو بچانے کیلئے مٹی کے بند قائم کرنے سمیت فوری اور طویل مدتی ہنگامی اقدامات کرنے پر غور کیا گیا۔نائیجر میں 2021 میں موسم گرما کی بارشوں کے باعث 2 لاکھ 50 ہزار 331 افراد متاثر اور 77 اموات ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں