کراچی پر ایک بار پھر بڑا بجلی بم گرا دیا گیا

electricity new rates 39

کراچی :مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے بجلی صارفین کو پھر بڑا دھچکا لگ گیا۔ملک کے معاشی و کاروباری حب کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر آگئی۔ بھاری بھرکم بلز کی ادائیگی کرنے والے شہری اب مزید مہنگی بجلی استعمال کریں گے۔ کراچی کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے سال22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔کیالیکٹرک نے نیپرا کو 14 روپے 53 پیسیفی یونٹ اضافیکی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ پرانی پریکٹس کے مطابق، حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہیاور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں