شہبازشریف کی ایک کانفرنس کے دوران اداروں کے خلاف نعروں کی مذمت

shahbaz-sharif-PM-press-confrence 61

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایک کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلاجواز نعروں کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت اور میری جماعت ہر شہری کےآزادی اظہارکویقینی بنانے کے عزم پرکاربند ہے، حکومت شہریوں کو ایسے فورمز مہیاکرتی ہے جہاں وہ اختلافی نکتہ نظر اور آرا کا اظہار کریں لیکن ایسے فورمزکا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال افسوسناک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے افسران وجوان ملک کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، اتوارکو ریاستی اداروں کے خلاف بلاجواز نعروں کی مذمت کرتا ہوں، مجھے افسوس ہے کہ چند شرکا کی طرف سے ایسا کیا گیا، ہمیں عوامی سطح پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں