ممبئی : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی پہلی فلم سے یہ کہہ کر نکال دیا گیا تھا کہ تم کبھی اداکارہ نہیں بن سکتی۔ بھارتی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں کترینہ کیف نے کیرئیر کے آغا ز میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کترینہ کیف نے بتایا کہ انہیں جان ابراہم کی فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ساتھ ہی کافی بری بری باتیں بھی سننے کو ملیں۔کترینہ کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے لگا کہ میری زندگی تو بس ختم ہو گئی ہے، اور میرا کیریئر بھی ختم ہو گیا ہے تاہم وہ ڈٹی رہیں اور ہمت کرتی رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کترینہ نے بتایا کہ شادی کے بعد وکی مجھے مائی پینک بٹن کہتے ہیں کیونکہ میں ہر وقت گھبراتی رہتی ہوں، وکی کے نزدیک میں ایک گھبراہٹ کا شکار شخص ہوں جسے گھبرانے کی عادت ہے۔
تم کبھی اداکارہ نہیں بن سکتی کہہ کر فلم سے نکال دیا گیا تھا، کترینہ کیف
