کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں صحیح طریقے سے پنجابی نہ بول سکنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے مذکورہ فلم میں پنجابی بولنے کی مشکلات کے باوجود مہارت سے پنجابی بولنے کا دعوی کیا تھا جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں فلم میں پنجابی بولنے پرمشکلات کا سامنا رہا۔ ان کا دعوی تھا کہ انہیں متعدد الفاظ کی ادائیگی میں مشکل پیش آئی۔ مداحوں کو پنجابی کے بارے میں ماہرہ خان کا بیان پسند نہیں آیا۔ کسی نے ان کے نوجوانوں کی طرح بات کرنے کے انداز پر تنقید کی تو کسی نے ان کی اداکاری کو بیکار قرار دے کر اوور ریٹڈ کہہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا سادہ پنجابی بولنے میں وہ کتنی خوشی سے اپنی مشکلات پر ڈینگیں مار رہی ہیں ۔ ایک نے لکھا فلم بہت اچھی تھی لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں پنجابی ڈائیلاگ ڈلیوری ناکام رہی۔
ماہرہ خان فلم میں پنجابی نہ بول سکیں
