غیر ضروری ٹرولز کو نظر انداز کرنا ہی بہترین بچائو ہے‘کبریٰ خان

kubra-khan 53

کراچی : معروف اداکارہ کبریٰ خان نے غیر ضروری ٹرولز کو نظر انداز کرنا ہی بچائو کا بہترین طریقہ قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں کبریٰ خان نے کہا کہ مداحوں کی ستائش کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب تنقید آپ کے کام پر ہو یا ذاتی زندگی پرانہیں زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس کے فیصلوں کی بدولت پرکھا جاتا ہے۔ کبریٰ خان نے کہا کہ وہ اپنے متعلق منفی تبصروں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی گزشتہ کئی سالوں میں مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ان غیر ضروری ٹرولز کو توجہ نہ دینا اور ان کا اثر نہ لینا ہی ان سے بچا ئوکا بہترین طریقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں