کار سرکار میں مداخلت کیس، عمران خان کو ریلیف مل گیا

imran khan reply to IHC 61

اسلام آباد: دفعہ 144 اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، اسلام آباد کی عدالت میں دفعہ 144 اور کار سرکار میں مداخلت کیس کی سماعت ہوئی، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان پر الزام ہے کہ کارکنوں نے انکی ایماء پر تمام عمل کیا، دہشت گردی کے علاوہ دیگر تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آئے اور موقف اختیار کیا کہ میں نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، اگر 31 تاریخ تک میرا لانگ مارچ شروع ہو گیا تو پھر کیسے پیش ہونگا، جس پر جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دئیے کہ ابھی عبوری طور پر 31 اکتوبر کی تاریخ رکھ رہے ہیں، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں